کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دوسرے سربراہ سعد رضوی
صاحب کی رہائی کے احکامات جاری۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دوسرے سربراہ سعد رضوی
صاحب کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کے فیصلے کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے احکامات
جاری کردیئے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی تحویل میں توسیع کی
درخواست واپس لے لی تھی۔کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی
درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی
میں تین رکنی فیڈرل ریویو بورڈ نے کی۔فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا ہے کہ اگر سعد
رضوی صاحب کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں
تو اسے فوری رہا کیا جائے۔
· یہ بھی پڑھیں
Thank you for visiting our website