google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہاڑوں پر برف ، سردی جمنے لگی۔

پہاڑوں پر برف ، سردی جمنے لگی۔

TMK News | اردو
0

 پہاڑوں پر برف ، سردی جمنے لگی۔

  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کے ساتھ موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرد ہواؤں نے موسم بدل دیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی چلاس میں بابوسر ٹاپ ، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت کئی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی لیپا بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ دارالحکومت مظفر آباد ، بھمبر ، سماہنی ، باغ اور نکیل سمیت مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سرد ہواؤں سے موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب چلاس میں برفباری کے باعث بالائی مقامات پر رہنے والے شہریوں کے لیے مشکلات ہیں۔

مسافر گاڑیاں سیاحتی مقام گیٹی داس کے قریب پھنسی ہوئی ہیں۔ دیامر پولیس اور ریسکیو 1122 دیامر کی ٹیمیں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے بابوسر ٹاپ پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

·       پٹرول کی قیمتوںزیادہ ہونے کیوجہ سے کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

·       مظفر گڑھ :گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق

Post a Comment

0Comments

Thank you for visiting our website

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !