پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہونے کیوجہ سے کے ٹرانسپورٹرز نے
ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1250 روپے سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور
سے مری کا کرایہ 1،600 روپے سے بڑھا کر 1،700 روپے اور لاہور سے پشاور کا کرایہ
1500 روپے سے بڑھا کر 1،600 روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630
روپے سے بڑھا کر 730 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے ملتان کا کرایہ 1،150 روپے سے
بڑھا کر 1250 روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 100 روپے بڑھ کر 600
روپے ہو گیا ہے ، جبکہ لاہور سے بہاولپور جانے والوں کو اب 1350 روپے ادا کرنے ہوں
گے۔لاہور سے خانیوال کا کرایہ 1000 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے اور لاہور سے حیدرآباد
کا کرایہ 3400 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ
3،600 روپے سے بڑھا کر 3،800 روپے کر دیا گیا ہے۔پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں
میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 20 سے 40 روپے کا
اضافہ کر دیا گیا ہے۔پشاور سے نوشہرہ جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 10 روپے
اضافہ پشاور سے مردان کے کرایوں میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد
اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹ کے
کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کر
دیا گیا ہے۔ پیروڈھائی سے روات کا کرایہ پچاس سے بڑھا کر نوے روپے کر دیا گیا۔
· یہ بھی پڑھیں
· مظفر گڑھ :گھر میں آتشزدگی سے ایک
ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق
Thank you for visiting our website