مفادات کی خاطر کبھی اصولوں کی سودا بازی نہیں کی اور
سیاسی کیریئر میں بھی قومی مفاد کو ذاتی
مفاد سے مقدم رکھا ۔ حافظ حمداللہ
کھوڑ کمپنی ( الخطاب نیوز ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر قابض حکمران غلطیوں کا مجموعہ ہیں وہ اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہم انہیں ان خامیوں کے باوجود صحیح کہیں گے ۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابر علماء نے ہمیشہ ہر جابر اور ظالم حکمران کے خلاف جدوجہد کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کھوڑ کمپنی جامعہ ابوہریرہ رضی عنہ میں طلبا سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے مہتمم بانی مدرسہ مولانا مفتی عبدالبصیر صاحب،ناظم تعلیمات مولانا سجاد حیدری صاحب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہمارے اکابر نے بہت سے مصائب و مشکلات برداشت کئے مگر جابر کٹھ پتلی حکمرانوں کے سامنے نہیں جھکے ہم انہی کے وارث ہیں اور ہم نے ہمیشہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا ۔مراعات اور مفادات کی خاطر اصولوں کی سودے بازی کبھی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء محمدی گلشن کے پھول ہیں۔ دشمن نے ہماری نوجوان نسل کو باہم دست و گریبان کرنے کے لئے ملا اور مسٹر کی تفریق کو جنم دیا جبکہ دینی مدارس اس تفریق کی بیخ کنی کے لئے محو جہد ہیں۔ دینی مدارس اور عصری اداروں کے طلباء وحدت کا مظاہرہ کرکے صالح معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد کریں،معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ انہی نوجوانوں کی وحدت میں مضمر ہے۔اس موقع پر نگران شعبہ تحفیظ القرآن مولنا قاری نذیر احمد گورمانی صاحب اور مولانا عبیدالرحمان فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔اور مہمان خصوصی کو مولانا عدنان سے جامعہ کی ہونے والی نئی تعمیرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔
Thank you for visiting our website