google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے اضافے کا امکان ہے۔

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے اضافے کا امکان ہے۔

TMK News | اردو
0

 

 یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے اضافے کا امکان ہے۔   

روپے کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 9 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے: ذرائع تمام مارکیٹنگ کمپنیاں

 

لاہور: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9 روپے اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے یکم نومبر سے تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 9 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 

آئندہ 5 روز میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور پاکستانی کرنسی مارکیٹ کی صورتحال واضح کرے گی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے۔ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے چند روز قبل ٹی وی چینل سماء نیوز  کے لائیو  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے مذاکرات کے لیے واشنگٹن آنے سے قبل ڈالر کی قیمت 172 روپے کا کرکے آؤ

 

ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے جب کہ مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہیں کیونکہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی  قیمتیں 9 روپے سے بڑھا کر 12 روپے کردی گئیں۔پیٹرولیم حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کی ۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134.48 روپے مقرر کی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 10.95 روپے اضافے سے 110.26 روپے ہو گئی۔ وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 84 پیسے اضافہ کر دیا۔ 

Tags

Post a Comment

0Comments

Thank you for visiting our website

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !